حیدرآباد کے دبیر پورہ میں واقع تاریخی الاوہ بی بی پر آج چیرمین وقف بورڈ محمد سلیم نے حاضری دی اور ڈھٹی پیش کی۔
محمد سلیم نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی محرم کےلیے بہتر انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس، جی ایچ ایم سی و دیگر محکمہ جات کی جانب سے ماہ محرم اور یوم عاشورہ کےلیے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کی تعریف کرتے ہوئے انہیں سیکولر چیف منسٹر قرار دیا۔ انہوں نے ماہ محرم کے دوران عبادت کرنے کی مسلمانوں کو تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرم کے موقع پر مجالس کا اہتمام کیا جاتا ہے اور عاشورہ کے روز مسلمان روزہ رکھتے ہیں۔