اردو

urdu

ETV Bharat / city

کووڈ 19: مرکزی ٹیم تلنگانہ پہنچی - گجرات میں کورونا وائرس

کورونا وائرس 'کووڈ-19' کے خلاف سرکاری کوششوں کو مستحکم کرنے اور ریاستی حکومت سے بہتر تال میل قائم کرنے کے مقصد سے ایک مرکزی ٹیم 26 سے 29 جون تک گجرات، مہاراشٹر اور تلنگانہ کا دورہ کر رہی ہے۔

مرکزی ٹیم تیلنگانہ پہنچی
مرکزی ٹیم تیلنگانہ پہنچی

By

Published : Jun 26, 2020, 8:13 PM IST

یہ ٹیم جوائنٹ سکریٹری لو اگروال کی قیادت میں تلنگانہ پہنچ چکی ہے۔ مرکزی ٹیم ریاست کے حکام سے رابطہ کرے گی اور کووڈ-19 کے خلاف جاری ان کی کوششوں کو مضبوطی دینے کے لئے تال میل قائم کرے گی۔

قابل ذکر ہے کہ مہاراشٹر میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1،47،741 اور مرنے والوں کی 6،931 ہو گئی ہے۔ ریاست میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 77،453 ہو گئی ہے۔

گجرات میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 29،578 ہوگئی ہے۔ جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1754 ہو گئی ہے۔ یہاں کورونا وائرس سے ٹھیک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 21،506 ہو گئی ہے۔

ریاست تلنگانہ میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 11،364، شفایاب ہونے والوں کی 4،688 اور مرنے والوں کی تعداد 230 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس وقت کورونا انفیکشن کے 6،446 فعال معاملے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details