وزیر مملکت برائے امور داخلہ کشن ریڈی نے اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس اتحاد المسلمین حیدرآباد میں ترقی ہونے نہیں دیتی اور مجلسی ارکان اسمبلی نے نے شہر میں ترقی کے اقدامات کو روک رکھا ہے۔
مذکورہ وزیر نے مجلس پر الزام لگایا کہ پرانے شہر میں میٹرو پراجیکٹ کو منسوخ کرنے کی ذمہ دار بھی مجلس ہے۔
اس ضمن میں انھوں نے ریاست کی ٹی آر ایس حکومت کو جواب دینے کا مطالبہ کیا۔
انھوں نے کہا کہ مجلس کے مخالف ترقی رویہ کے اثرات مجموعی طور پر ریاست پر پڑسکتےہیں۔ کیونکہ مرکزی حکومت حیدرآباد شہر کی ترقی کا جائزہ لے گی اور اس سلسلہ میں ریاست کو جاری کیے جانے والے فنڈز میں کمی بھی کی جاسکتی ہے۔
اس موقع پر انھوں نے کہا کہ گریٹر حیدرآباد کارپوریشن کے انتخابات میں بی جے پی کو اس بار زبردست اکثریت حاصل ہونی چاہئے۔
انھوں نے بی جے پی کارکنان کو ہدایت دی اس بار گریٹر حیدرآباد کارپوریشن میں 100 نشستیں حاصل کی جانی چاہئے اور اس کا ٹارگٹ رکھ کر محنت کرنے پر انھوں نے زور دیا۔