اردو

urdu

ETV Bharat / city

'وزیر اعلی کے چندر شیکھر راو اقتدار کے نشے میں ہیں' - تلنگانہ میں بی جے پی اقتدار میں آئیگی۔

حیدرآباد کے علاقہ خیرت آباد میں ہفتہ کے روز گاندھی سنکلپ یاترا منعقد کی گئی۔ جس میں مرکزی مملکتی وزیر کشن ریڈی نے شرکت کی۔

'وزیر اعلی کے چندر شیکھر راو اقتدار کے نشے میں ہیں'

By

Published : Oct 27, 2019, 10:56 AM IST

اس موقع پر انھوں نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی حکومت پر تنقید کی، انھوں نے کہا کہ حیدرآباد کو عالمی شہر بنانے کا دعوی کرنے والی حکومت نے اسے مسائل کے شہر میں تبدیل کردیا۔
انھوں نے کہا کہ حیدرآباد شہر کے بے شمار مسائل ہیں جسے حل کرنے کے لیے حکومت نے کوئی مثبت قدم نہیں اٹھایا، اس موقع پر مذکورہ وزیر نے آر ٹی سی کی ہڑتال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی کے چندر شیکھر راو نے اقتدار کے نشے میں 48 ہزار ملازمین کو معطل کردیا، انھوں نے کہا کہ یہ حکومت کا افسوس ناک اور قابل مذمت اقدام ہے۔
کشن ریڈی نے مزید کہا کہ، کے چندر شیکھر راو حیدرآباد ریاست کی سابقہ آصف جاہی سلطنت کی طرز پر حکومت کررہے ہیں، اس موقع پر انھوں نے دعوی کیا کہ مستقبل میں تلنگانہ میں بی جے پی اقتدار میں آئیگی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details