تلنگانہ کے وزیر زراعت نرنجن ریڈی نے مرکز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چاول کے بجائے ریاستوں سے دھان کی خریداری کرے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ چاول کی پیداوار میں ملک میں سرفہرست ہے۔ حکومت پہلے ہی کسانوں سے کہہ چکی ہے کہ ربیع کے سیزن میں چاول کی کاشت نہ کریں۔ ریاست سے مکمل دھان کی خریداری کا مطالبہ کرتے ہوئے ضلع محبوب نگر میں ٹی آر ایس کے لیڈروں اور کارکنوں کی جانب سے کئے گئے احتجاج میں وزیر موصوف نے شرکت کی۔ Demand for purchase of paddy from Telangana
Telangana Agriculture Minister: مرکز، تلنگانہ سے مکمل دھان کی خریداری کرے - تلنگانہ سے دھان کی خریداری کرنے کا مطالبہ
وزیر زراعت نرنجن ریڈی نے مرکز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چاول کے بجائے ریاستوں سے دھان کی خریداری کرے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ چاول کی پیداوار میں ملک میں سرفہرست ہے۔ حکومت پہلے ہی کسانوں سے کہہ چکی ہے کہ ربیع کے سیزن میں چاول کی کاشت نہ کریں۔ریاست سے مکمل دھان کی خریداری کا مطالبہ کرتے ہوئے ضلع محبوب نگر میں ٹی آرایس کے لیڈروں اور کارکنوں کی جانب سے کئے گئے احتجاج میں وزیر موصوف نے شرکت کی۔ Demand for purchase of paddy from Telangana
![Telangana Agriculture Minister: مرکز، تلنگانہ سے مکمل دھان کی خریداری کرے نرنجن ریڈی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-14923119-1096-14923119-1649057247768.jpg)
نرنجن ریڈی
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریاست سے مکمل دھان کی مرکز خریداری کرے۔ انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ بار بار دھان کی خریداری کی اپیل کے باوجود مرکز اس پر کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے۔ انہوں نے ریاست سے دھان کی خریداری کے معاملہ میں بی جے پی کے ریاستی لیڈروں کے رول پر بھی اعتراض کیا اور کہا کہ بی جے پی کے لیڈران، ریاست سے مکمل خریداری کے لئے مرکز پر دباؤ ڈالنے میں ناکام رہے ہیں۔
یو این آئی