اردو

urdu

ETV Bharat / city

حیدرآباد: میلادالنبی کے موقع پرخون کا عطیہ - حیدرآباد کی امام شاہی مسجد باغ عامہ

حیدرآباد کے افضل گنج میں میلاد النبیﷺ کے موقع پر خون کا عطیہ کیمپ منعقد کیا گیا۔

حیدرآباد: میلادالنبی کے موقع پرخون کا عطیہ

By

Published : Nov 11, 2019, 10:17 AM IST

نبی اور رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی یوم ولادت کے موقع پر مختلف انداز میں میلاد منائی جاتی ہے کہیں جلسے کہیں جلوس کا اہتمام کیا جاتا ہے لیکن چند عاشق رسول ایسے بھی ہیں جو انسانیت کے پیغام کو عام کرنے کے لیے خون کے عطیے کا اہتمام کرتے ہیں۔

حیدرآباد: میلادالنبی کے موقع پرخون کا عطیہ
اسی طرح کی ایک پہل کے طور پر حیدرآباد کی امام شاہی مسجد باغ عامہ کے امام مولانا احسن بن محمد الحمومی اور اقارب کی جانب سے افضل گنج میں واقع کتب خانہ آصفیہ میں 11 واں میلادالنبی بلڈ کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر کثیر تعداد میں نوجوانوں نے خون کا عطیہ دیا، امام صاحب نے بتایاکہ میلاد النبی کے موقع پر 11 برس قبل اس کیمپ کا آغاز عمل میں لایا گیا تھا تاکہ ضرورت مندوں کو خون کا عطیہ دیتے ہوئے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو عام کیا جا سکے۔ جس کے نتیجے میں آج اس کیمپ سے ان افراد کو تعاون کیا جارہا ہے جو خون کی کمی کے مرض میں مبتلا ہیں۔ اس موقع پر پروفیسر مصطفی علی سروری نے بتایا کہ وہ خون کا عطیہ دے کر جشن میلاد مناتے ہیں تاکہ دنیا کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ مسلمان خون بہاتے نہیں خون عطیہ کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details