اردو

urdu

ETV Bharat / city

ہائی کورٹ کے فیصلے کا بی جے پی نےخیرمقدم کیا

تلنگانہ بی جے پی نے نئی اسمبلی کی عمارت کی تعمیر کے لئے تاریخی ارم منزل کو منہدم کرنے کے حکومت کے فیصلہ کے خلاف تلنگانہ ہائی کورٹ کے احکام کا خیرمقدم کیا۔

ہائی کورٹ کے فیصلے کا بی جے پی نےخیرمقدم کیا

By

Published : Sep 17, 2019, 3:04 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 10:56 PM IST

عدالت نے نئی اسمبلی کی عمارت کی تعمیر کیلئے شہر کے مصروف پنجہ گٹہ علاقہ کے قریب واقع 150سالہ تاریخی ارم منزل کی عمارت کو منہدم کرنے 18جون کو کابینہ کی جانب سے لیے گئے فیصلہ کو کالعدم قرار دیا تھا۔
ریاستی بی جے پی کے ترجمان اعلی کے کرشنا ساگر راو نے کہا کہ پارٹی،عدالت کے اس حکم کو کے سی آر حکومت کے چہرہ پر طمانچہ تصور کرتی ہے۔ انہوں نے کہا”ثقافتی ورثہ کی حامل عمارت کو منہدم کرنے ٹی آرایس حکومت کے غیرذمہ دارانہ فیصلہ کو ہائی کورٹ نے بے اثر کردیا۔
انہوں نے کہاکہ یہ غیر حساس اور غیر ذمہ دار حکومت پر شہریان حیدرآباد کی کامیابی ہے تاہم بی جے پی یہ نہیں سمجھتی کہ وزیراعلی ہائی کورٹ کے فیصلہ سے کوئی سبق حاصل کریں گے۔گزشتہ چھ برسوں کے دوران ریاستی حکومت نے یہ طریقہ کار اختیار کیا ہے کہ ایسے فیصلے لیے جائیں جن کا ذہن پر کوئی اثر نہ ہو،ان کی کوئی قانونی یا دستوری حیثیت نہ ہو۔انہوں نے کے سی آر حکومت کو انتباہ دیا کہ وہ ایسے فیصلوں سے باز رہے اور عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کرے۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 10:56 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details