اردو

urdu

ETV Bharat / city

حیدرآباد میں 'نیکی کی ٹوکری' - تندور کی روٹی

حیدرآباد میں ایک 'نیکی کی ٹوکری' موجود ہے۔ اس ٹوکری سے ضرورت مند افراد بلا معاوضہ جتنی چاہیں روٹیاں لے جاسکتے ہیں۔

حیدرآباد میں نیکی کی ٹوکری
حیدرآباد میں نیکی کی ٹوکری

By

Published : Dec 25, 2020, 2:28 PM IST

ضرورت مندوں کے لیے مدد کی قدیم روایت پر عمل کرتے ہوئے حیدرآباد میں تندور کی روٹی 'نیکی کی ٹوکری' کے نام سے رکھنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

نیکی کی ٹوکری

میر جمیل علی نصری کی جانب سے رکھی گئی 'نیکی کی ٹوکری' سے ضرورت مند جب چاہے ضرورت کے مطابق روٹیاں لے سکتے ہیں۔

ٹوکری سے ضرورت مند افراد بلا معاوضہ جتنی چاہیں روٹیاں لے جاسکتے ہیں

حیدرآباد میں نیکی کی ٹوکری کے نام سے کنگ کوٹھی جامع مسجد کے سامنے کی دکان پر ایک ٹوکری رکھی گئی ہے۔ اس ٹوکری میں غریب مستحقین کے لیے روٹیاں دستیاب ہیں۔

میر جمیل علی نصری نے نوجوانوں سے اپیل کی

کنگ کوٹھی کے رہنے والے میر جمیل علی نصری نے چھ ماہ قبل ترکی ڈرامے کی ویڈیو سے متاثر ہو کر نیکی کی ٹوکری رکھی ہے اور وہ روزانہ صبح اپنی طرف سے 100 سے زیادہ حیدرآبادی نان روٹی، اس ٹوکری میں رکھتے ہیں۔

حیدرآباد میں نیکی کی ٹوکری

میر جمیل علی نصری نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس نیک کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ کوئی بھی غریب بھوکا نہ رہ سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details