تاجرین نے ان قوانین کے ذریعے ملک کے عوام میں تفریق پیدا کرنے کا مرکزی حکومت پر الزام عائد کیا اور اس احتجاج کے ذریعے شاہین باغ اور دیگر مقامات پر مظاہرین کے خلاف پر تشدد کاروائیوں کی مذمت کی۔ مظاہرین نے شاہین باغ کے احتجاجیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ یہ بند جزوی رہا جس میں کئی مقامات پر کاروبار جاری رہا اور حالات معمول کے مطابق رہے۔
چار مینار کے تاجروں کا رضا کارانہ احتجاج
متنازعہ قوانین سی اے اے، مجوزہ این آر سی اور این پی آر کے خلاف بھارت بند میں شہر حیدرآباد کے تاجروں نے رضاکارانہ طور پر حصہ لیا۔
تاجرین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اس ماہ میں متنازعہ قوانین کے خلاف تیسرا بند ہے تاہم ضرورت پڑنے پر آگے بھی وہ احتجاج میں شامل رہیں گے۔ اپنے نقصان کی پرواہ کئے بغیر احتجاج میں شامل ایک تاجر نے کہا کہ مستقبل کو محفوظ کرنے اور کسی بڑے نقصان سے بچنے کیلئے ایک یا چند دن کا نقصان اٹھایا جا سکتا ہے۔
خیال رہے کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک کے دیگر حصوں میں احتجاج ہو رہے ہیں۔ اسی ضمن میں ملک کے تاجر اور دیگر تنظیم نے 29 فروری کو بھارت بند کا اعلان کیا ہے۔ اس بند کی کال کا یہ اثر ہوا ہے کہ ملک کے دیگر حصوں میں اکثر دوکانیں اور مارکیٹ بند ہیں۔
TAGGED:
band at charminar hyderabaad