آندھرا پردیش کے ڈی جی پی نے اتوار کے روز بتایا کہ 51 برس کے ایس حبیب اللہ پریگی پولیس اسٹیشن میں تعینات تھے جن کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت ہو گئی ہے۔
ریاستی حکومت نے ہلاک شدہ اسسٹنٹ سب انسپیکٹر کے اہل خانہ کو 50 لاکھ کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے، بتایا جا رہا ہے ایس حبیب اللہ کا ہندو پورم قصبے سے تعلق تھا اور وہ تین برس سے پریگی پولیس اسٹیشن میں تعینات تھے۔
موصول اطلاعات کے مطابق بیس دن قبل ان کی طبیعت ناساز ہونے کے بعد پریگی پولیس اسٹیشن کے سب انسپیکٹر نے انہیں چھٹی پر بھیج دیا، تا ہم کچھ ہی دنوں کے بعد وہ دوبارہ اپنی ملازمت پر واپس آگئے۔