ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر و حیدرآباد سے رکن پارلیمان اسد الدین اویسی نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ' ایودھیا رام مندر بھومی پوجن میں وزیر اعظم کی شرکت قابل افسوس ہے'۔
'آج کا دن ہندتوا کی فتح اور جمہوریت کی شکست کا دن ہے' انہوں نے کہا کہ' میں شروع سے یہ بات کہہ رہا تھا کہ وزیر اعظم کو آج کے بھومی پوجن میں شرکت نہیں کرنا چاہئے تھا، کیونکہ وزیر اعظم کسی مذہب کے وزیر اعظم نہیں ہیں اور بھارت کا کوئی مذہب نہیں ہے'۔
لیکن 'وزیر اعظم نے آج کے بھومی پوجن میں شرکت کرکے انہوں نے آئین کا جو حلف لیا تھا اس حلف کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے ہندوستانی جمہوریت کی خلاف ورزی کی ہے'۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ' آج کا دن ہندوتوا کی کامیابی اور جمہوریت کی شکست کا دن ہے۔ بحیثیت وزیر اعظم انہوں وہاں جا کر ایک ہندو راشٹر کی بنیاد ڈالی ہے۔ وزیراعظم کا یہ قدم ملک کو دوسرے نہج پر ڈالنے والا ہے، اس سے جمہوریت کمزور ہوگی اور فسطائی طاقتوں کو ابھرنے کا موقع ملے گا'۔