'پولیس نے نقاب پوشوں کو تشدد کا موقع دیا' - نقاب پوش غنڈوں نے ہاسٹل میں گھس کر طلبا کے ساتھ مارپیٹ کی
مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے جے این یو تشدد کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ نقاب پوش عناصر جنہوں نے تشدد برپا کیا، انہیں حکمراں جماعت کی پشت پناہی حاصل تھی اور انہیں تشدد کرنے کا اشارہ دیا گیا تھا۔'
'پولیس نے نقاب پوشوں کو تشدد کا موقع دیا'
اویسی نے کہا کہ 'انہیں زیادہ افسوس اس بات پر ہے جس میں پولیس غنڈوں کو اندر داخل ہونے کی راہ ہموار کرتی دکھائی دی۔ جس کا ویڈیو منظر عام پر آیا ہے۔'