آندھرا پردیش اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے آج ریاست میں گرام پنچایت انتخابات کروانے کا اعلان کیا۔ انتخابات 4 مرحلوں میں منعقد ہوں گے۔ تاہم پہلا مرحلہ 5 فروری، دوسرا مرحلہ 9، تیسرا 13 اور چوتھا مرحلہ 17 فروری کو منعقد ہوگا۔
گرام پنچایت انتخابات کے خلاف آندھراپردیش حکومت ہائی کورٹ سے رجوع - گرام پنچایت انتخابات کے خلاف آندھراپردیش حکومت ہائیکورٹ سے رجوع
آندھراپردیش میں گرام پنچایت انتخابات کا اعلان کیا گیا جبکہ ریاستی حکومت کی جانب سے انتخابات کے خلاف ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی۔
گرام پنچایت انتخابات کے خلاف آندھراپردیش حکومت ہائیکورٹ سے رجوع
وہیں اسٹیٹ الیکشن کمیشن کی جانب سے مقامی ادارہ جات انتخابات کے لیے شیڈول جاری کرنے کے فوری بعد ریاستی حکومت انتخابات کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع ہوئی۔ الیکشن کمیشن کے فیصلہ کو چیلنج کرتے ہوئے حکومت نے ایک پٹیشن دائر کی ہے۔
حکومت کی جانب سے دائر پٹیشن پر 11 جنوری کو ہائی کورٹ میں سماعت ہوگی۔