اردو

urdu

By

Published : Nov 23, 2019, 5:41 PM IST

ETV Bharat / city

امباتی رائیڈو کا ایچ سی اے پر رشوت خوری کا الزام

ہندوستانی بلے باز امباتی رائیڈو نے تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو سے خواہش ظاہر کی کہ حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن(ایچ سی اے)میں بڑے پیمانہ پر رشوت خوری کو روکیں۔

ہندوستانی بلے باز امباتی رائیڈو

ہندوستانی بلے باز امباٹی رائیڈو نے تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو سے اپیل کی ہے کہ وہ حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن(ایچ سی اے)میں بڑے پیمانہ پر رشوت خوری کو روکے۔

رائیڈو جنہوں نے آنے والے رانجی ٹرافی سیزن میں حیدرآباد کی نمائندگی سے خود کو دور رکھا، حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن میں بڑے پیمانہ پر رشوت خوری کا الزام لگایا۔

ان کا یہ الزام کرکٹ کی تمام شکلوں سے سبکدوشی کا فیصلہ واپس لینے کے چند ماہ بعد لگایا گیا ہے۔

رائیڈو جنہوں نے حیدرآباد کے کپتان کے طورپر وجئے ہزارے اور سید مشتاق علی ٹرافی میں ٹیم کو کامیابی دلائی تھی، ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشن کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے تلنگانہ کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو سے درخواست کی کہ اس مسئلہ کا جائزہ لیں اور بڑے پیمانہ پر رشوت خوری کا خاتمہ کریں۔

انہوں نے سوال کیا کہ حیدرآباد کس طرح عظیم ٹیم بن سکتی ہے جب رقم کے ذریعہ اس ٹیم پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی۔

رشوت خور افراد جن پر اے سی بی کے کئی معاملات ہیں اس کی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details