مجلس کے رہنما اکبرالدین اویسی نے پریس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ لاک ڈاون کے دوران حلقہ چندرائن گٹہ کے عوام کو خاطر خواہ امداد دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی غیرموجودگی میں تمام کارپوریٹرز اور کارکنان نے عوام کی بہتر انداز میں خدمت کی۔
انہوں نے کہا کہ سالارملت ایجوکیشنل ٹرسٹ کی جانب سے مجلس فنڈ میں 30 لاکھ کی امداد دی گی جس کے ذریعہ حلقہ چندرائن گٹہ کے عوام کو اکسیجن، ادویات و دیگر سہولتیں مہیا کی گئی۔ اس کے علاوہ ایک لاکھ 40 ہزار افراد میں غذا کے پیکٹس بھی تقسیم کئے گئے۔