دکن کے معروف شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے بھارت کے سب سے کامیاب فٹبالر کوچ سید عبدالرحیم کی زندگی پر مبنی فلم 'میدان' جلد ہی سنیما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے۔ سید عبدالرحم کا کردار بالی وڈ کے معروف و سنجیدہ اداکار اجے دیو گن ادا کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں فلم کا پوسٹر بھی جاری کیا گیا ہے۔'
معروف فٹبالر سید عبدالرحیم کی زندگی پر مبنی ہے فلم میدان ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے سید عبدالرحیم کے اہل خانہ سے ان کی زندگی اور فلم کے تعلق سے بات چیت کی تو انہوں نے کہا کہ فلم سے خاندان اور ان کے محبین کافی پرامید ہیں'۔
اسکالر الیاس شرف الدین نے کہا کہ یہ فلم نوجوانوں میں فٹبال کے تئیں جذبہ اور ڈسپلن پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ فلم کے ذریعے میں اسپورٹس مین کی زندگی اور ان کے جذبے کو دکھایا جائے گا'۔
انہوں نے کہا کہ' اس فلم میں یہ دکھانے کی کوشش کی جائے گی کہ کیسے محدود وسائل کے باوجود جد و جہد اور اتحاد کے ذریعے فٹبالر عبدالرحیم نے بین الاقوامی سطح پر ایک مثال پیش کی۔ اس فلم کے ذریعہ انہیں امید ہے کہ فٹبال کے تئین نوجوانوں میں مزید بیداری پیدا ہو گی'۔
عبدالرحیم کے پوتے سید شاہد رحیم نے کہا کہ' اس فلم کے ذریعہ ان کے دادا کے کارناموں کو اجاگر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ نئے کھلاڑیوں میں یہ فلم مثبت سوچ پیدا کرے گی اور مشعل راہ کا کام کرےگی'۔
انہوں نے کہا عبدالرحیم کی زندگی پر مبنی فلم سے پورے خاندان کو کافی توقعات ہیں، خاص طور پر اس فلم میں اجئے دیوگن کی مرکزی کردار سے وہ بے حد خوش ہیں'۔
سید عبدالرحیم کے نواسہ فضیل ایاز نے کہاکہ 57سال ہوگیے لیکن فٹبال کے اس عظیم کھلاڑی کی سخت جدوجہد کی کبھی بھی ریاستی یا مرکزی حکومت کی جانب سے ستائش نہیں کی گئی'۔
سید عبدالرحیم کے پڑپوتے محمد شارق دانیا اختر نے اجئے دیوگن کی جانب سے اس فلم میں ان کے پڑدادا کا رول اداکرنے پر مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ نوجوان نسل یہ فلم ضرور دیکھے۔'
سید عبدالرحیم کے ایک اور پڑپوتے سید شاہد صحیب نے کہا کہ یہ فلم ان کے لیے ایک اعزاز سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فلم سے انہیں کئی توقعات وابستہ ہیں۔ حیدرآباد میں مقیم سید عبدالرحیم کے خاندان اور ان کے چاہنے والوں کو یقین ہے کہ یہ فلم کامیابی کے ریکارڈ بنائے گی اور ساتھ ہی بھارت میں فٹ بال کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگی۔'