تلنگانہ میں کورونا کے 14،419 کووڈ-19 کے معاملے رپورٹ ہوئے جن میں 9،000 ایکٹیو کیسز شامل ہیں جبکہ 29 جون تک 247 افراد کی موت واقع ہو چکی ہے۔
ریاست بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر، اے آئی ایم آئی ایم کے رکن اسمبلی اکبرالدین اویسی نے ہفتہ کے روز تلنگانہ کے وزیر صحت ایٹالہ راجندر کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے حیدرآباد میں 20000 سے زیادہ کووڈ 19 کے ٹیسٹ کرانے اور نامپلی اسمبلی حلقہ میں 2000 سے زائد ٹیسٹ کروانے کی اپیل کی ہے۔
27 جون کو اپنے خط میں انہوں نے لکھا کہ ، " ریاستی حکومت نے جی ایچ ایم سی کے 24 اسمبلی حلقوں میں 50،000 کووڈ 19 ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا تھا، اور پچھلے کچھ دنوں میں کیسز کی تعداد میں کافی حد تک اضافہ ہوا ہے۔ اور روزانہ تقریبا 700 سے 800 معاملے درج ہونے کی خبریں آتی ہیں۔