پہلے مذکورہ اسکیم کی فہرست میں کچھ امراض کا ذکر نہیں تھا جس کی وجہ اسپتال انتظامیہ مریضوں کا مفت علاج کرنے سے انکار کرتا تھا۔ تاہم اب محکمہ صحت نے اس بات کا فیصلہ لیا ہیکہ آروگیہ شری کارڈ ہولڈر کسی بھی مرض میں مبتلا ہو اس کا مفت علاج کیا جائے گا۔
مختلف النوع مرض کے لیے آروگیہ شری اسکیم - تلنگانہ محکمہ صحت
تلنگانہ محکمۂ صحت نے فیصلہ کیا ہے کہ اب عوام کو آروگیہ شری اسکیم کے تحت کسی بھی اسپتال میں ہرطرح کے امراض کا مفت علاج کیا جائے گا۔
aarogya-shri-scheme
اس کے علاوہ قبائلی طبقہ کے اسکولز میں پڑھنے والے ایک لاکھ طلبا کا مذکورہ اسکیم کے تحت مفت علاج کرنے کا بھی فیصلہ لیا گیا۔
محکمہ صحت کی جانب سے لیے گئے فیصلوں پر وزیر اعلی کے سی آر کی منظوری کے بعد عمل درآمد ہوگا۔