اردو

urdu

ETV Bharat / city

کورونا ویکسین کا خوف، نوجوان نے خودکشی کرلی - ویکسین کے خوف سے

تلنگانہ حکومت کی جانب سے کورونا ویکسین سے متعلق عوامی شعور بیداری کے باوجود کچھ لوگوں میں ویکسین کو لیکر ابھی غلط فہمیاں برقرار ہے۔

کورونا ویکسین کا خوف، نوجوان نے خودکشی کرلی
کورونا ویکسین کا خوف، نوجوان نے خودکشی کرلی

By

Published : Jun 15, 2021, 5:27 PM IST

تلنگانہ کے حیدرآباد میں ایک نوجوان نے اس کے خاندان کی جانب سے کورونا ویکسین لینے کا مطالبہ کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ آج بھی کوویڈ ویکسین سے متعلق بعض لوگوں میں غلط فہمیاں پائی جاتی ہے جبکہ حکومت کی جانب سے عوام میں شعور بیدار کرنے کےلیے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

مشرقی گوداوری کے رامچندر پورم کا رہنے والا شاوی پرکاش کچھ عرصہ سے حیدرآباد کے منی کنڈہ علاقہ میں رہ رہا تھا اور یہاں سیکوریٹی گارڈ کی حیثیت سے کام کر رہا تھا۔ اس کے خاندان نے اسے کورونا کا ٹیکا لینے کا مشورہ دیا تاہم وہ کچھ غلط فہمیوں کی وجہ سے انکار کرتا رہا، جس کے بعد اس کے خاندان نے ویکسین لینے کےلیے اس پر زور دیا۔

گذشتہ ہفتہ کی رات شاوی پرکاش نے گھر والوں کے دباؤ اور ویکسین کے خوف سے کیڑے مار دوا کی بوتل کے ساتھ گھر کے باہر چلا گیا جبکہ اس کے گھر والوں نے اسے رات بھر تلاش کیا لیکن وہ نہیں ملا۔ اتوار کی صبح شاوی پرکاش گھر کے باہر بےہوش پایا گیا، اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ اطلاعات کے مطابق شاوی پرکاش نے ٹیکہ کے خوف سے خودکشی کرلی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details