اردو

urdu

ETV Bharat / city

حیدرآباد: ایک ہی وقت میں خاتون کو دو ٹیکے دیے گئے - vaccination in Hyderabad

تلنگانہ کے حیدرآباد میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جس میں نرس نے فون پر بات کرتے ہوئے ایک خاتون کو دو مرتبہ کووڈ کا ٹیکہ دے دیا۔

حیدرآباد: ایک ہی وقت میں خاتون کو دو ٹیکے دیئے گئے
حیدرآباد: ایک ہی وقت میں خاتون کو دو ٹیکے دیئے گئے

By

Published : Jun 20, 2021, 8:03 PM IST

حیدرآباد کی ایک نرس نے ایک ہی بار میں خاتون کو دو کویڈ ٹیکے دے دیے۔ ضلع رنگاریڈی کے حیات نگر منڈل میں واقع کنٹلور راجیو گروہکلپا کالونی کی رہنے والی 21 برس کی لکشمی پرساننا نے گذشتہ جمعرات کو پداعنبرپیٹ کے ضلع پریشد اسکول میں لگائے گئے ویکسین سنٹر پہنچی جہاں پدما نامی نرس ڈیوٹی پر تھیں۔

اطلاعات کے مطابق پدما نے خاتون کو ٹیکہ دیا، اسی دوران نرس کے فون آیا اور وہ بات کرنے لگی تاہم ٹیکہ لینے کے بعد بھی لکشمی وہیں بیٹھی رہی۔ نرس پدما نے فون پر بات کرتے ہوئے لکشمی کو ایک اور ٹیکہ دے دیا۔

لکشمی پرساننا نے کہا کہ ایک ہی وقت میں دو بار ٹیکے لینے سے وہ کافی فکرمند ہے جبکہ وہ خود کو بیمار محسوس کر رہی ہے۔ دو ٹیکے لینے کے بعد خاتون کو فوری طور پر ونستھلی پورم ایریا اسپتال منتقل کیاگیا جہاں اسے دو روز تک ایک الگ کمرے میں رکھا گیا۔ خاتون کی طبعیت مستحکم ہونے کے بعد گذشتہ ہفتہ کی صبح اسے گھر جانے کی اجازت دی گئی۔

خاتون نے مزید بتایا کہ میں صبح ساڑھے آٹھ بجے ضلع پریشد ہائی اسکول پہنچی جبکہ مجھے 11 بجے نرس پدما نے ٹیکہ لگایا۔ اس دوران نرس کو فون آیا اور وہ فون پر بات کرنے لگی، تب میں نے سمجھا کے وہ مجھے کچھ کہنا چاہتی ہے، اسی لیے میں وہیں بیٹھی رہی، لیکن نرس نے فون پر بات کرتے ہوئے مجھے ایک اور ٹیکہ دے دیا۔

مزید پڑھیں: جی ایچ ایم سی حدود میں کووڈ ٹیکہ کاری

ڈسٹرکٹ ہیلتھ میڈیکل آفیسر رنگاریڈی سوراجیا لکشمی نے کہا کہ خاتون کو ایک ہی وقت میں دو ٹیکے دینے کی بات کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرینج میں ویکسین بھرتے ہوئے نرس کو فون موصول ہوا جبکہ اس نے ٹیکہ نہیں لگایا تھا۔ فون پر بات ہونے پر خاتون کو ٹیکہ لگایا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس معاملہ کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details