اردو

urdu

ETV Bharat / city

'پولیس نے گواہ کو خودکشی کرنے پر مجبور کردیا' - رشتہ داروں نے بڑے پیمانہ پر احتجاج کیا

تلنگانہ کے ضلع بھدرادری کتہ گوڑم کے اشواراو پیٹ میں ایک نوجوان نے خودکشی کرلی، رشتہ داروں کے مطابق کلیان نامی نوجوان نے پولیس کے غلط سلوک اور ڈرادینے والے رویہ کی وجہ خودکشی کرلی۔

'پولیس نے گواہ کو خودکشی کرنے پر مجبور کردیا'

By

Published : Aug 28, 2019, 6:10 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 3:22 PM IST

تفصیلات کے مطابق کچھ دن قبل اشواراو پیٹ میں کچھ عناصر نے ایک اے ٹی ایم کو توڑ کر اس میں موجود رقم کا سرقہ کرلیا تھا، کلیان اس واقعہ کا گواہ بتایا گیا۔

'پولیس نے گواہ کو خودکشی کرنے پر مجبور کردیا'
پولیس کلیان سےسارقین کی تلاش کو لیکر مسلسل پوچھ تاچھ کررہی تھی، جس سے تنگ آکر مذکورہ نوجوان نے خودکشی کرلی، اس موقع پر رشتہ دار اور دوستوں نے ایمبولینس کی عدم دستیابی کی وجہ ٹووہیلر پر اسپتال پہنچایا تاہم وہ پہلے سے ہی فوت ہوگیا تھا۔اس واقعہ پر مہلوک کے رشتہ داروں نے بڑے پیمانہ پر احتجاج کیا اور پولیس کو اس کا ذمہ دار قرار دیا، انھوں نے کہا کہ پولیس نے سارقین کو پکڑنے کے بجائے ایک عام آدمی کو ہراساں کرتے ہوئے اسے خودکشی کرنے پر مجبور کردیا۔
Last Updated : Sep 28, 2019, 3:22 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details