اردو

urdu

ETV Bharat / city

Couple Cheated Software Engineer :سافٹ ویئر انجینئر کو فیس بک پر محبت مہنگی پڑی - سائبر کرائم پولیس

حیدرآباد کے ایک سافٹ ویئر انجینئر کو فیس بک پر میاں - بیوی نے محبت کے نام پر دھوکہ دے کر تقریباً ایک کروڑ روپے اینٹھ لیے۔

سافٹ ویئر انجینئر کو فیس بک پر محبت مہنگی پڑی
سافٹ ویئر انجینئر کو فیس بک پر محبت مہنگی پڑی

By

Published : Nov 24, 2021, 8:35 PM IST

وجے نام کے ایک چالیس سالہ سافٹ ویئر انجینئر حیدرآباد کی ایک MNC میں کام کر رہے ہیں اور اس وقت سکندرآباد میں رہائش پذیر ہیں۔ وجے نے اب تک شادی نہیں کی اور وہ گزشتہ تین برسوں سے فیس بک (Software Engineer Cheated on Facebook) پر مختلف افراد سے دوستانہ تعلقات کی درخواستیں ارسال کر رہے تھے۔

یارلاگڈا داسو نام کے ایک جوڑے نے وجے کو فیس بک پر دوستی کا پیغام بھیجا اور گزشتہ ڈیڑھ سال سے اپنا نام کلیانی سری جتلا رہا تھا۔ اس نے پوری شناخت ظاہر نہیں کی تاہم اپنے آپ کو وجے واڑہ کی رہائشی اور ایک نیک اور روایتی خاندان سے ہونے کا دعویٰ کیا۔

داسو کی زوجہ نے بھی اس معاملے میں اس کی مدد کی اور وجے کو یہ کہہ کر اسے پیار و محبت کے جھانسے میں رکھا کہ وہ فون پر بات نہیں کر سکتی۔ صرف چیٹنگ کے ذریعے ہی تعلق قائم کر سکتے ہیں۔

سافٹ ویئر انجینئر کو فیس بک پر محبت مہنگی پڑی

وجے نے اس پر یقین کیا اور کہا کہ وہ اس سے باہمی رضامندی کے بعد شادی کرنے کے لیے تیار ہے۔ داسو، جو کلیانی سری کے نام سے اس سے تعلقات قائم کیے ہوئے تھا، نے یہ کہہ کر اس سے روپے اینٹھے کہ وہ کروڑوں روپے مالیت کے اثاثے رکھتی ہے تاہم اس وقت عائلی تنازعات کے پیش نظر اسے کچھ روپیوں کی ضرورت ہے۔

عائلی تنازعات کے نام پر وجے نے داسو کے زوجہ کے بینک اکائونٹ میں قریب ایک کروڑ کی رقم جمع کی۔

داسو جو خود ایک IITاسٹونٹ رہ چکا ہے نے سال قبل بی ٹیک کی ڈگری مکمل کی اور چھ ماہ قبل تک TCS حیدرآباد میں کام کر رہا تھا۔

داسو کا آبائی علاقہ گنٹور ضلع، آندھر پردیش ہے۔ اس نے آن لائن رمی گیم (آن لائن جوا) کی لت کی وجہ سے اپنی نوکری کھو دی۔ وہ کرکٹ کی بیٹنگ پر پیسے اڑانے کے بعد مقروض ہو گیا، اور روز مرہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پھل بیچنے کا کام بھی کیا۔

اس نے معصوموں کو دھوکہ دینے کے لیے کلیانی سری کے نام سے فیس بک پروفائل بنایا۔ جوڑے نے سافٹ وئیر انجینئر سے اینٹھے ہوئے پیسے بھی سٹے بازی میں برباد کیے اور اب ستنا پلی، آندھر پردیش میں ایک چھوٹے سے کمرے میں رہ رہے ہیں۔

سائبر کرائم پولیس نے دھوکہ دہی کے شبہ میں اسے گرفتار کر لیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details