اردو

urdu

ETV Bharat / city

تلنگانہ میں کوویڈ 19 کے 948 نئے معاملات درج - اموات کی تعداد بڑھ کر1415 ہوگئی

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 1607 افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,45,293 ہوگئی ہے۔

covid 19
covid 19

By

Published : Nov 18, 2020, 2:00 PM IST

تلنگانہ میں کوویڈ 19 کے 948 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں معاملات کی تعداد بڑھ کر 2,59,776 ہوگئی ہے۔

تلنگانہ میں مثبت معاملات میں کمی درج کی گئی ہے۔ ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر1415 ہوگئی ہے کیونکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 اموات ہوئی ہیں۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 1607 افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,45,293 ہوگئی ہے۔

ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد 13,068 ہے جن میں 10,710 مریض گھروں پر یا پھر اسپتالوں میں الگ تھلگ رکھے گئے ہیں جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔

گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 42,433 کوویڈ 19 کے معائنے کئے گئے تاہم807 نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ بہ حیثیت مجموعی 50 لاکھ نمونوں کی جانچ ریاست میں اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے کی گئی ہے۔

جی ایچ ایم سی حدود میں 154 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔ بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کئے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details