انہوں نے حیدرآباد کے ٹورزم پلازہ میں کارپوریشن کے مختلف شعبہ جات کے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ انہوں نے اس موقع پر پیدل چلنے والوں کی سہولت کیلئے فٹ پاتھس،گاڑی سواروں کو سہولت پہنچانے کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر سے کچرے کو ہٹانے کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا اور اہم ہدایات دیں۔
حیدرآباد: 800 کیلومیٹر طویل فٹ پاتھ کی تعمیر ہوگی - حیدرآباد کے ٹورزم پلازہ
گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے کمشنر لوکیش کمار نے کہا ہے کہ اپریل تک حیدرآباد میں 800کیلومیٹر طویل فٹ پاتھس کی تعمیر عمل میں لائی جائے گی۔
حیدرآباد: 800 کیلومیٹر طویل فٹ پاتھ کی تعمیر ہوگی
انہوں نے ساتھ ہی مسافرین کی سہولت کے لئے عصری بس شیلٹرز کی بھی تعمیر کی ہدایت دی۔ٹریفک پولیس کی جانب سے ہر زون میں تال میل کے لیے ایک نوڈل آفیسر مقرر کرنے کی بھی خواہش کی۔