اردو

urdu

ETV Bharat / city

آندھرا میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ - کورونا کے کل 1332 مریض

اندھرا پردیش میں کورونا وائرس کے73 نئے مثبت کیس درج ہوئے ہیں، ریاست میں روز بروز اس وبا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتاجارہا ہے۔

آندھرا میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1332 ہوئی
آندھرا میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1332 ہوئی

By

Published : Apr 29, 2020, 8:00 PM IST

محکمہ صحت کی جانب سے جمعرات کو نئے معاملات کے سلسلہ میں بلیٹن جاری کیاگیا ہے، جس میں کورونا وائرس کے مریضوں کی ریاست میں تعداد بڑھ کر1332 تک جاپہنچ گئی ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔

73 نئے مثبت کیسز میں سے 29 معاملات گنٹورضلع اور13معاملات ضلع کرشنا میں درج کئے گئے، کرنول ضلع میں 11، پرکاشم، کڑپہ، اننت پوراضلاع میں 4،4 کیسز درج کئے گئے جبکہ ضلع چتور میں تین، مغربی گوداوری میں دو، مشرقی گوداوری، سریکاکلم اور وشاکھاپٹنم میں ایک ایک معاملات درج کئے گئے ہیں تاہم گذشتہ تین دنوں کے دوران کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

ریاست میں اس موذی مرض سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہے جملہ 1332مثبت معاملات میں سے بہ حیثیت مجموعی 343 معاملات ضلع کرنول، 283 ضلع گنٹور، 236 ضلع کرشنا، 82 ضلع نیلور، 77 ضلع چتور، 69 ضلع کڑپہ، 60 ضلع پرکاشم، 58 ضلع اننت پور، 40 ضلع مغربی گوداوری، 40 ضلع مشرقی گوداوری، 23 ضلع وشاکھاپٹنم اور5ضلع سریکاکلم میں درج کئے گئے ہیں۔

فی الحال 1014مریض مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جبکہ 287مریضوں کو صحت یابی پر گھرجانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔محکمہ صحت کے اسپیشل سکریٹری کے ایس جواہر ریڈی نے کہا ہے کہ گورنر کے بنگلہ کے چار ملازمین کورونا وائرس سے مثبت پائے گئے۔

ایک سیکوریٹی آفیسر،ایک اسٹاف نرس اور دو اٹنڈرس راج بھون میں اس وائرس سے مثبت پائے گئے۔گورنر وشوابھوشن ہری چندن کے خون کے نمونے حاصل کئے گئے تھے تاہم وہ اس وائرس سے منفی پائے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details