اردو

urdu

ETV Bharat / city

تلنگانہ میں کووڈ 19 کے596 نئے معاملات درج

ریاست میں کووڈ 19 سے 1470 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

covid 19
covid 19

By

Published : Dec 5, 2020, 1:33 PM IST

تلنگانہ میں کوویڈ 19 کے 596 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں، جس کے بعد ریاست میں معاملات کی تعداد بڑھ کر 2,72,719 ہوگئی ہے۔

ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر 1470 ہوگئی ہے کیونکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید تین اموات ہوئی ہیں۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 921 افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,62,751 ہوگئی ہے۔ ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد 8,498 ہے جن میں 6,465 مریض گھروں پر یا پھر اسپتالوں میں الگ تھلگ رکھے گئے ہیں جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59,471 کوویڈ 19 کے معائنے کئے گئے تاہم 803 نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ بہ حیثیت مجموعی 57,22,182 لاکھ نمونوں کی جانچ ریاست میں اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے کی گئی ہے۔

جی ایچ ایم سی حدود میں 102 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔ بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کئے گئے۔

صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے ہفتے کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36652 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 96.08 لاکھ ہوگئی ہے۔

اس دوران 42533 مریض صحتمند ہوئے اور اسی کے ساتھ ری کوری کی شرح 94.28 فیصد ہوگئی۔ نئے سرگرم معاملوں کے مقابلے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد زیادہ رہنے سے سرگرم معاملوں میں 6393 کی کمی واقع ہوئی ہے اور ان کی تعداد کم ہوکر 409689 رہ گئی ہے۔ اسی عرصے میں 512 مزید مریضوں کی اموات کے ساتھ تعداد اموات بڑھ کر 139700 ہوگئی ہے اور اموات کی شرح اب بھی 1.45 فیصد ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details