اردو

urdu

ETV Bharat / city

حیدرآباد میں بک فیئرکا اختتام - حیدرآباد میں اردو بک فیر

حیدرآباد میں 33 واں نیشنل بک فیئر کا اختتام عمل میں آیا۔ گزشتہ دس روز سے جاری اس نمائش میں عوام کا تانتا بندھا ہوا تھا۔ بڑی تعداد میں عوام نے اس نمائش میں شرکت کرتے ہوئے استفادہ کیا۔

حیدرآباد میں بک فیرکا اختتام
حیدرآباد میں بک فیرکا اختتام

By

Published : Jan 2, 2020, 8:25 AM IST

حیدرآباد بک فیئر میں جملہ 300 سے زائد اسٹالس موجود تھے جن میں مختلف موضوعات پر ہمہ اقسام کی کتابیں موجود تھیں۔ نصابی، سائنسی، جغرافیائی اور ادب کی کتابوں کے علاوہ مذہبی کتابیں بھی توجہ کا مرکز رہیں۔ دور دراز مقامات سے عوام نے اس نمائش میں شرکت کی۔

حیدرآباد میں بک فیرکا اختتام

مگر افسوس کہ اس نمائش میں اردو کا محض ایک ہی اسٹال موجود تھا جس میں عام ملنے والی کتب دستیاب تھیں۔ 300 سے زائد اسٹالس والے اس بک فیئر میں اردو اسٹالس کا نہ ہونا باعث فکر ہے۔ اردو اسٹالس کی عدم موجودگی پر اردوں دانوں نے خود اردو طبقے کی بے حسی قرار دیا اور کہا کہ 'نئی نسل کو اردو کے مطالعے میں دلچسپی نہیں رہی شاید اردو اسٹالس نہ ہونے کی یہی وجہ ہے۔'
بک فیئر کے منتظم نے اردو اسٹالس کی عدم موجودگی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اردو کے اسٹالس ہوں بھی تو ان سے کوئی خریدی نہیں کرتا جس کی وجہ سے اردو پبلشر نمائش کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔ اردو کے اسٹالس نہ ہونے کا گلہ کرنےوالوں کو سوچنا چاہئے کہ اردو کی حوصلہ افزائی خود قارئین کا کام ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details