اردو

urdu

ETV Bharat / city

تلنگانہ میں کورونا متاثرین کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے متجاوز

تلنگانہ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے 2534نئے مثبت معاملات کی تصدیق کے بعد ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

تلنگانہ میں کورونا متاثرین کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے متجاوز
تلنگانہ میں کورونا متاثرین کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے متجاوز

By

Published : Sep 10, 2020, 8:04 PM IST

ریاست تلنگانہ میں کورونا کے 2534نئے معاملات سامنے آئے ہیں جس کے بعد ریاست میں عالمی وبا کے متاثرین کی تعداد 1,50,176ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11مزید اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ریاست میں اس مرض سے مرنے والوں کی تعداد 927ہوگئی ہے۔

ریاستی محکمہ صحت کے بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں اموات کی شرح 0.61ہے جبکہ ملک میں اموات کی شرح 1.68فیصد درج کی گئی ہے۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 2071مریض روبہ صحت ہوئے ہیں۔ جبکہ اس دوران 63,017نمونوں کی جانچ کی گئی جن میں 2447نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔

جی ایچ ایم سی حدود میں 327معاملات درج کئے گئے جس کے بعد رنگاریڈی ضلع میں 195،نلگنڈہ ضلع میں 149،میڑچل ملکاجگری میں 132اورورنگل اربن ضلع میں 124نئے معاملات درج کئے گئے۔بقیہ نئے معاملت ریاست کے دیگر اضلاع سے درج کئے گئے۔

عالمی وبا کورونا وائرس سے ملک بھر میں تقریبا 45لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ 34لاکھ سے زائد افراد رو بہ صحت ہو چکے ہیں۔

اب تک ملک بھر میں اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 75ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details