اردو

urdu

ETV Bharat / city

تلنگانہ میں کورونا کے1763 نئے کیسز

تلنگانہ میں کورونا وائرس کے 1763 مثبت معاملات درج کئے گئے اور 8 افراد کی موت ہوگئی۔ گذشتہ شب 1789مریض روبہ صحت ہوئے جس کے بعد روبہ صحت ہونے والے مریضوں کی تعداد 73,991تک پہنچی ہے۔

telangana
telangana

By

Published : Aug 19, 2020, 1:59 PM IST

ریاست میں روبہ صحت ہونے کی شرح 77.31فیصد ہے جبکہ قومی اوسط 73.18 فیصد درج کیا گیا ہے۔ منگل کی شب تک 24,542 افراد کے نمونوں کی جانچ کی گئی اور 1042 افراد کے نمونوں کے نتائج کا انتظار ہے۔

ریاست میں تاحال 20,990 سرگرم معاملات ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق نئے معاملات میں جی ایچ ایم سی حدود میں 484، میڑچل ملکاجگری ضلع میں 169، رنگاریڈی ضلع میں 166، ورنگل اربن ضلع میں 88 اور نلگنڈہ ضلع میں 65 معاملات درج کئے گئے ہیں۔ بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کئے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details