تلنگانہ میں کوویڈ 19 کے مثبت معاملات میں اضافہ جاری ہے کیونکہ ریاست میں 1,539 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں معاملات کی تعداد بڑھ کر 2,45,682 ہوگئی ہے۔
ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر 1,362 ہوگئی ہے کیونکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 اموات ہوئی ہیں۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں اموات کی شرح 0.55 فیصد ہے جبکہ ملک گیر سطح پر اموات کی شرح 1.5 فیصد ہے۔ ریاست میں روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد 2,25,664 ہوگئی ہے کیونکہ مزید 978 افراد اس وائرس سے روبہ صحت ہوئے ہیں۔