تلنگانہ میں کوویڈ 19 کے 1536نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں کورونا وائرس معاملات کی تعداد بڑھ کر 2,42,506 ہوگئی ہے۔ ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر 1451 ہوگئی ہے کیونکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 اموات ہوئی ہیں۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں اموات کی شرح 0.55 فیصد ہے جبکہ ملک گیر سطح پر اموات کی شرح 1.5 فیصد ہے۔