سوریا پیٹ ضلع میں آج 13 کروڑ روپے مالیت کے مرچ کے جعلی بیج ضبط کئے گئے۔ قبل ازیں ریاست کے دیگر علاقوں میں بھی بھاری مقدار میں بیج ضبط کیے گئے تھے۔
سوریاپیٹ: 13 کروڑ روپے مالیت کے مرچی کے جعلی بیج ضبط - مرچی کے جعلی بیج ضبط
تلنگانہ کے سوریا پیٹ میں پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں مرچی کے جعلی بیج ضبط کرلیے جبکہ ان کی مالیت 13 کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔
سوریاپیٹ: 13 کروڑ روپئے مالیتی مرچی کے جعلی بیج ضبط
پولیس کے مطابق حیدرآبات کے ونستھلی پورم کا رہنے والا شیوا ریڈی دوارکا سینٹر کے نام سے 15 قسم کے جعلی بیج تیار کر رہا تھا۔ گذشتہ روز سوریا پیٹ کے چنتلا پالم میں جعلی بیج برآمد ہوئے تھے۔
ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا کہ متعدد مقامات پر متعدد ڈیلز کے ذریعہ جعلی بیج کی فروخت کی جارہی تھی۔ پولیس نے دوراکا سنٹر کے اکاونٹنٹ یادگیری، منیجر لکمشمی ریڈی اور جعلی بیج بنانے و فروخت کرنے والے دیگر پانچ افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک اور شحض مفرور بتایا گیا۔ پولیس اس سلسلہ میں مزید تحقیقات کر رہی ہے۔