اردو

urdu

ETV Bharat / city

یادگیر: قانون کی تئیں عوامی بیداری پروگرام منعقد - اردو نیوز یادگیر

عوام الناس کو قانون کی تئیں بیداری کے لئے کرناٹک کے یادگیر میں ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی کے زیر اہتمام قانونی بیداری پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔

Yadgeer: Public Awareness Program on Law
Yadgeer: Public Awareness Program on Law

By

Published : Oct 10, 2021, 10:19 AM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے نیشنل اسکول گراؤنڈ میں ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی کے زیر اہتمام قانونی بیداری پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔

ویڈیو دیکھیے
اس موقع پر مولانا نظام الدین برکاتی خطیب و امام مسجد صدر دروازہ یادگیر نے کہا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کسی گورے کو کالے پر اور کسی کالے کو گورے پر، کسی امیر کو غریب پر کسی غریب کو امیر پر کسی بڑے کو چھوٹے پر اور چھوٹے کو بڑے پر کوئی فوقیت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ آج ہم میلاد کے اس مہینے میں عہد کریں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ہر بات پر عمل کریں گے۔یادگیر سینئر سول جج اور ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی کے چیئرمین ساحل احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ سپریم کورٹ کے ہدایت کے مطابق یادگیر ضلع اور اس کے تعلقہ جات میں عوام کو قانونی معلومات فراہم کرنے کے لیے عوام میں قانونی بیداری پروگراموں کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔۔دو اکتوبر سے شروع ہوئے یہ پروگرام 14 نومبر تک شہر کے مختلف علاقوں اور دیہاتوں میں قانونی بیداری پروگراموں کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو یہ جاننے کی نہایت ضرورت ہے کہ قانون میں ان کے کیا حقوق ہیں۔مزید پڑھیں: گلبرگہ: میلاد جلوس کو اجازت نہیں دی گئی

ہنومان گڑھ : دلت نوجوان کا پییٹ پیٹ کر قتل


انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی کی جانب سے مستحق لوگوں کو قانونی معلومات فراہم کی جاتی ہے اور ضرورت پڑنے پر ان کو لیگل سروس اتھارٹی کی جانب سے وکیل بھی مہیا کروایا جاتا ہے۔
اس موقع پر کی تنظیموں کے ذمہ داران علماء کرام و دیگر موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details