مغربی بنگال میں لاک ڈاؤن 2 کی معیاد جیسے جیسے ختم ہونے کے قریب پہنچ رہی ہے ویسے ویسے کورونا وائرس کی دوسری لہر کی رفتار بھی کم ہوتی جارہی ہے۔
ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے یومیہ کیسز کی تعداد سوا چار ہزار کے قریب درج کیا گیا ہے جو محکمہ صحت کے لیے راحت کی بات ہے۔
ریاست میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی رفتار کے سست پڑنے اور حالات میں مزید بہتری آنے کے بعد مشرقی ریلوے نے بھی ٹرین خدمات جزوی طور پر بحال کرنے کا مثبت اشارہ دیا ہے۔
مشرقی ریلوے کے مطابق 16 اور 17 جون سے اسپیشل ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے لیکن لوکل ٹرین کی خدمات کے متعلق ابھی تک کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔