اردو

urdu

ETV Bharat / city

ہوڑہ میں مسافروں پر لاٹھی چارج - ہوڑہ اولڈ اسٹیشن کمپلیکس میں جھڑپ

مغربی بنگال میں گزشتہ آٹھ مہینوں سے لوکل ٹرین خدمات معطلی کے درمیان سرکاری ملازمین کے لئے اسیشل اسٹاف ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔

passengers at Howrah
مسافروں پر لاٹھی چارج

By

Published : Oct 31, 2020, 9:31 PM IST

اسپیشل اسٹاف ٹرین پر سوار ہونے نہیں دینے پر مسافروں اور ریلوے پولیس کے درمیان ہوڑہ اولڈ اسٹیشن کمپلیکس میں جھڑپ ہوگئي۔

مغربی بنگال میں گزشتہ آٹھ مہینوں سے لوکل ٹرین خدمات معطلی کے درمیان سرکاری ملازمین کے لئے اسیشل اسٹاف ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔

اسیپشل اسٹاف ٹرینوں میں عام لوگوں کے سواد ہونے کی اجازت نہیں ہے۔ اس کے باوجود مسافت زبردستی خصوصی ٹرینوں پر سوار ہونے کوشش کی۔

اس دوران ریاست کے مختلف اضلاع میں مسافر اسیپشل ٹرینوں کے خلاف آواز بلند کرتے رہے ہیں۔

ہوڑہ اولڈ اسٹیشن کمپلیکس میں آج عام مسافروں کو اسپیشل ٹرین پر سوار ہونے سے روکنے کی کوشش کی گئی۔

اس پر عام مسافروں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور احتجاج کرنے لگے۔ ریلوے پولیس نے عام مسافروں پر لاٹھی چارج کر دیا۔ لاٹھی چارج میں خواتین کو بھی نہیں بخشا گیا۔

آدھے گھنٹے تک ہوڑہ اولڈ اسٹیشن کمپلیکس میں ریلوے پولیس اور مسافروں کے درمیان ہنگامہ ہوتا رہا۔

ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر اسپیشل اسٹاف ٹرین میں زبردستی سوار ہونے کی کوشش کی۔ جب مسافروں کو روکنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے پولیس پر حملہ کر دیا۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ اسپیشل اسٹاف ٹرین چلانا امتیازی سلوک ہے۔

خواتین مسافروں کا کہنا ہے کہ لاٹھی چارج کے دوران ان کا بھی خیال نہیں رکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ممبئی: خلافت ہاؤس سے عید میلاد النبی کا جلوس برامد


واضح رہے کہ کورونا وائرس کے سبب مغربی بنگال میں گزشتہ 23 مارچ کی رات سے لوکل ٹرین خدمات پوری طرح سے معطل ہیں۔

عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details