ریاست ہریانہ کی بی جے پی رہنما سونالی فوگاٹ کو تھپڑ تنازع کیس میں حصار پولیس نے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا۔
دراصل بی جے پی رہنما سونالی فوگاٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ مارکٹ کمیٹی کے سکریٹری سلطان سنگھ کو تھپڑوں اور چپلوں سے پیٹ رہی تھیں۔
بی جے پی کی رہنما سونالی فوگاٹ کا کہنا تھا کہ سلطان سنگھ نے ان پر نازیبا الفاظ کسے تھے جس کی وجہ سے ان کی پٹائی کی گئی جبکہ سلطان سنگھ اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دے رہے ہیں۔ دونوں فریقوں کی طرف سے ایف آئی آر درج کرائے جانے کے بعد وزیراعلیٰ نے بھی اس معاملے پر نوٹس لیا ہے اور ہریانہ کے وزیر داخلہ انل وج نے بھی کہا ہے کہ قصوروار کو بخشا نہیں جائے گا۔