ہلدانی: عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اتراکھنڈ کے ہلدوانی کے دورے یہاں پہنچے، اس دوران انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کانگریس اور بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ گزشتہ 21 سالوں میں صرف اتراکھنڈ کو نقصان ہی اٹھانا پڑا ہے اور اب عام آدمی پارٹی اگلے 21 مہینوں میں 21 سال کی حالت زار کو ٹھیک کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ ہماری سرکار بنے گی تو ریاست کے سبھی لوگوں کو چوبیس گھنٹے بجلی مفت دی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے کے تحت سب سے پہلے اتراکھنڈ میں 300 یونٹ مفت بجلی اور کسانوں کو پورے طور پر مفت بجلی دینا ہے، اتراکھنڈ ایک ایسی ریاست ہے جہاں سے بڑی تعداد میں لوگ طلب معاش کے لئے ہجرت کرتے ہیں۔ اگر اتراکھنڈ میں عام آدمی پارٹی کی حکومت بنتی ہے تو ہر ایک کو روزگار فراہم کرایہ جائے گا۔
اس دوران انہوں نے اتراکھنڈ کے نوجوانوں کے لیے 6 نکات پر مشتعمل اعلانات کیے۔
- بے روزگاروں کو روزگار فراہم کرنا۔
- ہر کنبے کے ایک بے روزگار نوجوان کو 5000 روپیے کا بے روزگاری الاؤنس دینا۔
- حکومت بنانے کے 6 ماہ کے اندر ایک لاکھ سرکاری ملازمتیں پیدا کرنا۔
- اتراکھنڈ کے بچوں کے لیے جاب پورٹل بنانا۔
- نوجوانوں کے لیے سرکاری ملازمتوں میں 80 فیصد ریزرویشن۔
- ایک نئی وزارت کے قیام کا اعلان کرنا، جسے ایمپلائمنٹ ایکوڈس منسٹری کا نام دیا جائے گا۔