اردو

urdu

ETV Bharat / city

ہلدوانی: سڑک حادثے میں چیتا ہلاک

ریاست اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں اس حادثے کے بعد کار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

By

Published : Jan 8, 2021, 1:20 PM IST

Tiger
Tiger

ریاست اتراکھنڈ کے ہلدوانی حلقہ میں واقع فتح پور میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے ایک چیتا ہلاک ہوگیا جس کی لاش برآمد کر محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے تصادم کرنے والے کار سوار کے خلاف مقدمہ درج کر گاڑی کو قبضے میں لے لیا ہے۔

ہلدوانی: سڑک حادثے میں چیتا ہلاک
محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کے مطابق چیتا کی عمر تقریباً 12 سال تھی اور یہ حادثہ بھاکڑا پل فتح پور رینج کے قریب پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار انووا کار نے چیتا کو ٹکر مار دی۔ چیتا کا وزن 180 کلوگرام بتایا جا رہا ہے۔ فی الحال محکمہ جنگلات نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور پوسٹ مارٹم کے بعد چیتا کی لاش جلا دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details