اردو

urdu

ETV Bharat / city

سپریم کورٹ: پروموشن صرف سینیئرٹی اورمیرٹ کی بنیاد پر طے ہو

سپریم کورٹ کے ریزرویشن سے متعلق فیصلے پرملازمین کافی خوش ہیں۔ کیونکہ کے اس فیصلے کے بعد اب ریزرویشن میں پروموشن صرف میرٹ اور سنیئرٹی کی بنیاد پر کی جائے گی۔

_karmachari_on_reservation
پروموشن صرف سینیئرٹی اورمیرٹ کی بنیاد پر طے ہو

By

Published : Feb 7, 2020, 5:39 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 1:15 PM IST

ریاست اتراکھنڈ میں ریزرویشن میں پروموشن کو لے کر طویل جنگ کے بعد سپریم کورٹ نے ایک بڑا فیصلہ سنایاہے۔

عدالت نے ریزرویشن میں پروموشن فیصلے پر روک لگا تے ہوئے کہا کہ'پروموشن سینیئرٹی اور میرٹ کی بنیاد پر طے کی جائے گی' جس کی وجہ سے عام طبقے کے ملازمین میں خوشی ہے۔

اطلاع کے مطابق ریاست میں گزشتہ 6 ماہ سے پروموشن رکا تھا۔ سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ پروموشن ریزرویشن لاگو نہیں ہوگا۔ بلکہ پروموشن سینیئرٹی اور میرٹ کی بنیاد پر طے کی جائے گی۔

اس پر سکریٹریٹ ایسوسی ایشن کے صدر دیپک جوشی نے اس فیصلے پر سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مزید پڑھیں:شاہین باغ احتجاج: سپریم کورٹ میں سماعت ملتوی

انہوں نے کہا کہ گذشتہ 6 ماہ سے ریاست کے ہزاروں ملازمین پروموشن نہ ہونے کے سبب فائدے سے محروم ہیں۔ کیونکہ بہت سارے ملازمین کی ریٹائرمنٹ قریب ہے اور پروموشن نہ ہونے کی وجہ سے اہلیت حاصل کرنے کے بعد بھی وہ نچلے عہدوں سے ریٹائر ہو رہے تھے۔ لیکن اب ان ملازمین کو فائدہ ملے گا۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 1:15 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details