اردو

urdu

By

Published : Aug 26, 2019, 2:07 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 7:53 AM IST

ETV Bharat / city

جموں و کشمیر کے کسانوں کے لیے حکومت کا منصوبہ

رکن پالیمنٹ اور مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے ای ٹی وی بھارت سے جموں و کشمیر کے کسانوں کے فائدے کو لے کر تفصیل سے گفتگو کی۔

جموں و کشمیر کے کسانوں کے لیے حکومت کا منصوبہ

ریاست مدھیہ پردیش کے شہر مرینا سے رکن پارلیمنٹ اور مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر اپنے دو روزہ دورے پر پارلیمانی حلقے مرینا پہنچے، جہاں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ان سے جموں و کشمیر کے کسانوں کو لے کر خصوصی بات چیت کی۔

وزیر زراعت نے کہا کہ 'جموں و کشمیر میں دفعہ 370 ہٹنے کے بعد وہاں کے کسانوں کو مکمل فائدہ ملے گا، دفعہ 370 جموں و کشمیر کو بھارت سے جڑنے نہیں دے رہی تھی بلکہ فرق پیدا کر رہا تھا، اس لیے اس دفعہ کو ختم کرنا ضروری تھا، اور یہ بڑا قدم بھارت کے پردھان منتری نریندر مودی نے اٹھایا ہے۔

جموں و کشمیر کے کسانوں کے لیے حکومت کا منصوبہ

نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ 'مرکزی حکومت سے ملنے والا پیسہ وہاں کی عوام کی ترقی کے لیے خرچ نہیں ہو رہا تھا، لیکن اب زراعت کے میدان میں بھارت کا ایکسپورٹ ہب جموں و کشمیر بنے گا۔ اس کے تحت وہاں کے کسانوں کی ترقی ہوگی، اور پنشن اسکل کا بھی فائدہ جموں و کشمیر کے کسانوں کو ملنے لگے گا۔

پردھان منتری پنشن یوجنا کے بارے میں مرکزی وزیر نے بتایا کہ یہ اسکیم 18 سے 40 برس کے لوگوں کے لیے ہے، اگر کوئی شخص 18 برس تک 75 روپیے پر ماہ جمع کرتا ہے، تو 55 روپیے ہر مہینے حکومت اس کے اکاؤنٹ میں جمع کرے گی۔ اس کے بعد 60 برس کے بعد اس شخص کو 3000 روپیے پر ماہ پنشن ملے گی۔ اس کا فائدہ اب جموں و کشمیر کے لوگوں کو مل سکے گا۔


انھوں نے مزید بتایا کہ پردھان منتری آیوشمان یوجنا کا فائدہ بھی جموں و کشمیر کے لوگوں کو ملے گا۔ جس میں غریب خاندان کے ہر ایک فرد کو پانچ لاکھ کا خرچ مل سکے۔ اور جموں و کشمیر کے سرکاری ملازمین کو ابھی تک تھرڈ فائننس کمیشن کے مطابق تنخواہ مل رہی ہے، پورے بھارت میں ساتواں تنخواہ کمیشن جاری ہوتے ہی اس کا فائدہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو مل سکے گا۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 7:53 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details