اردو

urdu

ETV Bharat / city

گوالیار کی گلیوں سے سیاست کی بلندیوں تک پہنچنے والے سابق وزیراعظم؟ - gorkhi school at gowaliar

سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کی آج 95 ویں یوم پیدائش ہے، گوالیار کی گلیوں سے سیاست کی بلندیوں تک پہنچنے والے سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی ہمیشہ یاد کیے جاتے رہیں گے۔

former-pm-atal-bihari-vajpayee
آنجہانی سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی

By

Published : Dec 25, 2019, 5:45 PM IST

گوالیار کی گلیوں میں نشونما پانے والے اٹل بہاری واجپئی اپنی صلاحیت کی بنیاد پر پوری دنیا میں جانے جاتے ہیں۔ ایک اوسط خاندان میں پیدا ہونے والے سابق وزیراعظم سیاست کی دنیا میں جب قدم رکھا تو وہاں پر بھی بلند مقام پر فائز ہوگئے۔

سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی ابتدائی تعلیم بھی گوالیار میں ہی ہوئی تھی۔

جس کی یادیں اب بھی گوالیار کی گلیوں میں آباد ہیں، انہوں نے شہر کے گورکھی اسکول سے تعلیم حاصل کی جہاں ان کی یادوں کو کلاس روم اور کھیل کے میدان میں محفوظ رکھا گیا ہے اور اسکول کی دیواروں پر اٹل جی کا نام بھی لکھا ہوا ہے۔

گوالیار کی گلیوں سے سیاست کی بلندیوں تک پہنچنے والے سابق وزیراعظم؟

خاص بات یہ ہے کہ جب اٹل جی 1935 سے 1937 تک اس اسکول میں تعلیم حاصل کرتے تھے تب ان کے والد کرشنا بہاری واجپئی اس اسکول میں ٹیچر تھے۔

آج بھی اس رجسٹر کو اسکول میں حفاظت کے ساتھ رکھا گیا ہے جہاں اٹل جی کی موجودگی ایک بار ریکارڈ کی گئی تھی۔

اس رجسٹر میں ان کی موجودگی 100 فیصد ہے۔

واضح رہے کہ اٹل بہاری واجپئی گزشتہ برس 16 اگست کو اس دنیا سے رخصت ہوگئے لیکن اس اسکول نے انکی موجودگی کو ہمیشہ محسوس کیا ہے۔ یہاں کے اساتذہ کا یہ بھی ماننا ہے کہ اسکول اٹل جی کی یادوں کی میراث ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details