اردو

urdu

ETV Bharat / city

شہریت ترمیمی بل کے خلاف آسام ابل رہا ہے

اس احتجاج میں مقامی عوام، طلبا تنظیم کے ساتھ ساتھ کئی معروف شخصیات نے شرکت کر کے مذکورہ بل کی مخالفت کی ہے۔

ای ٹی وی بھارت
غیر معینہ مدت کے احتجاجی مظاہرے کے سبب معمولات زندگی متاثر

By

Published : Dec 11, 2019, 8:26 PM IST

آج ریاست کے دارالحکومت گوہاٹی، ڈبروگڑھ، تنسکیا، جورہاٹ، شیو ساگر، بونگائی گاؤں، ناگاؤں سمیت جگہ جگہ پر شہریت ترمیمی بل کے خلاف سخت احتجاج کیا جا رہا ہے۔

اس احتجاج میں مقامی عوام، طلبا تنظیم کے ساتھ ساتھ کئی معروف شخصیات نے شرکت کر کے مذکورہ بل کی مخالفت کی ہے۔

گوہاٹی، ڈبروگڑھ اور تنسکیا میں بڑے پیمانے پر مقامی افراد، طلبا اور سماجی کارکنان نے سڑکوں پر اتر کر احتجاج کیا۔

اس دوران احتجاج کرنے والوں پر پولیس کی طرف سے لاٹھی چارج، ربر کی گولیاں چلانے اور آنسوں گیس کے گولے داغنے کی خبریں ہیں۔

اس طرح کی خبر ہے کہ احتجاج کرنے والوں کی طرف سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا۔

شہریت ترمیمی بل کے خلاف آسام میں مسلسل احتجاجی مظاہرے جاری ہیں

جس کی وجہ سے پولیس، مقامی افراد اور چند صحافیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

ریاست بھر میں جاری مظاہرے کے دوران گوہاٹی یونیورسٹی کے امتحانات منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

آسام میں آل آسام اسٹوڈنٹس یونین، کشک مکتی سنگم سمیتی، نارتھ ایسٹ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن، آسام جاتیابادی یوا ستہ پریشد، گوہاٹی یونیورسٹی، تیج پور یونیورسٹی سمیت مختلف کالجز کی طرف سے شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس بل کی وجہ سے آسام کی تہذیب و ثقافت، زبان اور دیگر چیزوں کو نقصان پہنچے گا۔

حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ شہریت ترمیمی بل کو منظور نہ کیا جائے۔

مزید پڑھیں: شہریت ترمیمی بل راجیہ سبھا میں پیش

قابل ذکر ہے کہ شہریت ترمیمی بل گزشتہ دنوں لوک سبھا میں منظور کر لیا گیا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details