اردو

urdu

ETV Bharat / city

اوڈیشہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 1.5 لاکھ سے تجاوز - اوڈیشہ میں کورونا

اڈیشہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے انفیکشن کے 3913 نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 150807 ہوگئی ہے جبکہ اس دوران 10 کورونا مریضوں کی موت کے سبب اموات کی تعداد بڑھ کر 626 ہوگئی ہے۔

The number of Corona victims in Odisha exceeds 1.5 lakh
اوڈیشہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 1.5 لاکھ سے تجاوز

By

Published : Sep 13, 2020, 10:04 PM IST

محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کے ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کے 30 اضلاع سے 3919 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، ان میں کورنٹین مراکز کے 2348 مریض اور 1565 مقامی رابطے شامل ہیں۔

ریاست کے 17 اضلاع میں پہلی بار کووڈ۔19 کے 100 سے زیادہ کیس درج ہوئے ہیں اور زیادہ سے زیادہ 556 معاملے کھورڈا سے رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے علاوہ کٹک سے 382، پوری سے 212، جھارسوگوڑا سے 162، کیندر پارہ سے 156 اور میوربھنج سے 147 معاملے سامنے آئے ہیں، ضلع گنجم میں کورونا کے سب سے زیادہ 215 اموات ہوئی ہیں۔

اوڈیشہ میں ہفتے کے روز 3217 مریضوں کو اسپتالوں سے ڈسچارج کیا گیا جس سے وائرس سے نجات پانے والے افراد کی مجموعی تعداد 115807 ہوگئی اور شفایابی کی شرح 76.4 فیصد تک پہنچ گئی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اوڈیشہ میں رات 12 بجے تک کورونا کے کل 2423124 ٹسٹ ہوچکے ہیں جن میں 150807 متاثر جبکہ 115279 وائرس سے نجات پاچکے ہیں، وہیں 34849 فعال کیسز ہیں۔

وزیراعلی نوین پٹنائک نے گنجم کے کووڈ مینجمنٹ ماڈل کی تعریف کی ہے اور دوسرے اضلاع کے کلکٹروں سے کہا کہ وہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے گنجم ماڈل پر عمل کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details