آسام میں دہلی سے واپس آئی ایک 53 سالہ خاتون کی کورونا وائرس سے موت کے بعد یہاں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر چھ ہوگئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوت ہونے والی خاتون ہیلاکانڈی ضلع کے الگاپور کی رہنے والی تھی۔ انہوں نے جمعہ کو ایس ایم سی ایچ اسپتال میں آخری سانس لی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ وہ حال ہی میں اپنے بیٹے کے ساتھ دہلی سے آسام واپس آئی تھی، ان کا بیٹا کینسر کی بیماری میں مبتلا ہے۔
آسام میں ابتک کورونا کے 3430 معاملے سامنے آچکے ہیں جن میں 1432 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
امریکہ، برازیل اور روس کے بعد سب سے زیادہ کورونا متاثرین کی تعداد بھارت میں موجود ہے، امریکہ میں بیس لاکھ جبکہ برازیل میں اب تک آٹھ لاک اور روس میں پانچ لاکھ گیارہ ہزار سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔
بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ اس وائرس سے اب تک 8531افراد فوت ہو چکے ہیں۔