آسام ریاست یونٹ کے سربراہ رنجیت کمار داس نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ’’آسام میں چاروں طرف یہ افواہ پھیلائی جارہی ہے کہ یہاں کی ہر گلی، گاؤں اور نکڑ میں بڑی تعداد میں بنگلہ دیشی درانداز اپنا ٹھکانہ بنانے والے ہیں۔ سی اے اے کو آئے تقریبا 22 دن گذر چکے ہیں لیکن یہ افواہ گرم ہے کہ آسام کے لوگوں کے چائے باغان اور زمیں پر غیر ملکیوں کا قبضہ ہوجائے گا۔
مسٹر داس نے کہا کہ ’’لوگوں کو گمراہ کیا گیا ہے۔ ہم آسامی ہیں اور میں ایک مرتبہ پھر اعادہ کرتا ہوں کہ جب تک بی جے پی کے 42 لاکھ کارکنان ہیں تب تک آسام میں ایک بھی غیر ملکی نہیں آسکتا ہے۔‘‘
مسٹر داس نے کانگریس رہنماؤں سے آسام آندولن کے 855 شہیدوں کے اہل خانوں سے معافی مانگنے کی اپیل کی ہے۔
'ایک بھی غیرملکی شہری کو ریاست میں داخل ہونے نہیں دیں گے' - ھارتیہ جنتا پارٹی کے آسام ریاست یونٹ کے سربراہ
شہریت ترمیمی قانون ’سی اے اے‘ کے سلسلے میں پورے ملک میں ہورہے مخالفت کے درمیان بھارتیہ جنتا پارٹی کے آسام ریاست یونٹ کے سربراہ رنجیت کمار داس نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کسی بھی غیر ملکی شہریوں کو ریاست میں گھسنے کی اجازت نہیں دے گا۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے آسام ریاست یونٹ کے سربراہ رنجیت کمار داس
انہوں نے کہا ہے کہ آسام کے مقامی لوگوں کے بارے میں بات کرنے کا کانگریس کے پاس کوئی حق نہیں ہے۔
آسا م کے وزیراعلی سرباننند سونووال نے بھی کل کہا تھا کہ کسی بھی غیر ملکی کو آسام میں بسنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔