اردو

urdu

ETV Bharat / city

نابالغ مسلم لڑکی کا اغوا، ہندو یووا واہنی کا لیڈر گرفتار - تپن دیب ناتھ

ایک نابالغ مسلم لڑکی کے اغوا کے سلسلے میں تریپورا پولیس نے ہندو یووا واہنی سے وابستہ رہنما کو ’’اغوا کاروں کی مدد کرنے‘‘ کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

نابالغ مسلم لڑکی کا اغوا، ہندو تنظیم کا رہنما گرفتار
نابالغ مسلم لڑکی کا اغوا، ہندو تنظیم کا رہنما گرفتار

By

Published : Sep 4, 2021, 12:56 PM IST

Updated : Sep 4, 2021, 2:10 PM IST

تریپورہ کے بشالگڑھ میں پولیس نے جمعہ کو ہندو یووا واہنی سے وابستہ رہنما کو اقلیتی طبقے سے وابستہ لڑکی کے اغوا کے معاملے میں گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم سومن سرکار، جو بشل گڑھ کے چندر نگر علاقے کا رہنے والا ہے، نے دُلال میاں نام کے ایک شخص کی نابالغ بیٹی کو مبینہ طور 24 جولائی کو چارلم اترپارہ میں واقع اس کی رہائش گاہ سے اغوا کر لیا۔

نابالغ لڑکی کے والد نے 25 جولائی کو بشل گڑھ زنانہ پولیس اسٹیشن میں اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ تاہم اہل خانہ کے مطابق پولیس نے اس کیس میں زیادہ پیش رفت نہیں کی۔ میاں نے الزام عائد کیا کہ اس کیس کی تفتیشی افسر سوارنا دیبرما نے اپنے اثر و رسوخ سے تفتیش کو کافی حد تک متاثر اور سست کرنے کی کوشش کی۔

بعد ازاں دُلالمیاں نے انصاف کے لیے تریپورہ ہائی کورٹ کا رخ کیا۔ عدالت کی مداخلت کے بعد پولیس نے اس کیس کی مناسب تفتیش شروع کی۔

مزید پڑھیں؛دہلی: قتل اور عصمت دری کی شکار خاتون کیلئے انصاف کا مطالبہ، کنیڈل مارچ

جمعہ کو آگرتلہ کے ہندو یووا واہنی لیڈر تپن دیب ناتھ کو ’’ملزمین کی بھاگنے میں مدد‘‘ کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے والد پھلو سرکار اور لڑکے کے ایک دوست کو بھی بدھ کو اس واقعے کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

دیب ناتھ نے اعتراف کیا کہ بشل گڑھ آفس ٹلہ کی رہنے والی باپی رانی داس نام کی خاتون نے ملزم اور مغویہ لڑکی کو تپن دیب ناتھ کے پاس بھیجا اور بعد میں اس نے ان کے لیے ایک رات کے رکنے کا انتظام بھی کیا۔

Last Updated : Sep 4, 2021, 2:10 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details