تریپورہ پولیس احتساب بیورونے گھپلے کے ملزم تعیمرات عامہ محکمے (پی ڈبلیو ڈی)کے سابق وزیر بادل چودھری کے معاملے میں بے ضابطگی برتنے اور عہدے کا غلط استعمال کرنے کے معاملے میں دو پولیس سپرٹنڈنٹ (ڈی ایس پی)سمیت تین افسروں کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے ایک ہفتے میں جواب طلب کیا ہے۔
مغربی اگرتلا تھانہ کے انچارج سبرت چکرورتی ،ڈی ایس پی (سینٹرل)دھروو ناتھ اور ڈی ایس پی (کرائم برانچ)اجے داس پر ملزم وزیر چودھری، ان کی بیوی نمیتا گوپے اور بیٹی شرییا چودھری کی گرفتار اور حراست کے دوران تریپورہ پولیس ایکٹ کے التزامات کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگایاگیا ہے۔
شرییا نے احتسابی بیورو میں اپنی شکایت میں کہا30 اکتوبر کو مسلح پولیس اہلکاروں نے آئی سی یو میں داخل ان کے والد بادل چودھری کے علاج میں رکاوٹ پہنچائی۔وہ بغیر میڈیکل صلاح کے اسپتال کے پیچھے کے دروازے سے انہیں باہر لے گئے۔