پانچ ریاستوں میں منگل کے روز ہونے والی ووٹنگ کے دوران مقررہ وقت تک مغربی بنگال میں 77.68 فیصد، آسام میں 82.39 فیصد، کیرالا میں 73.89 فیصد، تمل ناڈو میں 70.95 اور پڈوچیری میں 81.66 فیصد عوام نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ جبکہ نتائج کا اعلان 2 مئی کو ہوگا۔
رجنی کانت، کمل ہاسن، تاملیسائی، اجیت، اسٹالن نے ووٹ ڈالے
چنئی: اداکار رجنی کانت، اداکار اجیت، سیاستداں اور مکل ندھی میم (ایم این ایم) کے بانی کمال ہاسن، اپوزیشن کے ڈی ایم کے صدر ایم کے اسٹالن اور تلنگانہ اور پڈوچیری کے لفٹننٹ گورنر تملسیائی سندر راجن سممیت دیگر لیڈروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا اداکار اجیت نے اپنی اہلیہ شالنی کے ہمراہ پولنگ اسٹیشن پہنچے اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کا۔
اے آئی اے ڈی ایم کے نے انتخابی افسر سے ادے نیدھی کی شکایت کی
چنئی: تمل ناڈو میں حکمراں اے آئی اے ڈی ایم کے نے چیف انتخابی افسر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈی ایم کے صدر ایم کے اسٹالن کے بیٹے ادے اسٹالن کو نا اہل قرار دیں۔
اے آئی اے ڈی ایم کے کے ایڈوکیٹ یونٹ کے جوائنٹ سکریٹری آر ایم بابو موروگاولے نے کہا کہ ادے ندھی نے اپنے ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے ڈی ایم کے کے جھنڈے والی ٹی شرٹ پہن کر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔ ادے نیدھی یہاں چیپک-ٹرپلیکن سیٹ سے انتخاب لڑرہے ہیں۔ وہ پہلی مرتبہ اپنی قسمت آزمائی کررہے ہیں۔
کیرلہ میں وجیئن اور چنیتھلا سمیت متعدد رہنماؤں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا
وزیر اعلی پنارائی وجیئن، قائد حزب اختلاف رمیش چنیتھلا ، سابق وزیر اعلی اومن چانڈی اور میٹرومین ای سری دھرن نے سخت سیکیورٹی انتظامات کے دوران منگل کو اسمبلی انتخابات میں اپنے حق رائے کا استعمال کیا۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق وزیر ای چندرشیکھرن، ای پی جےارجن، مارسی کٹی اما، اے کے سسیندرن، لوک سبھا رکن پارلیمنٹ ہیبی ایڈن، آر ایم پی امیدوار کے کے ریما، مرکزی وزیر وی مرلی دھرن ، بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر کے.کے. سریندرن ، بی جے پی کے ایم ایل اے او۔ راجا گوپال اور دیگر نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔
وزیر کے کے شیلجا ، کارکمپلی سریندرن ، ایم ایم مانی ، کے کے جلیل ، آئی یو ایم ایل کے رہنما پی کے کنہالی کٹی نے بھی صبح ہی اپنے حق رائے کا استعمال کیا۔
کانگریس رہنماؤں میں کے مرلی دھرن ، پی ٹی تھامس اور ترونو چور رادھا کرشنن، میزورم کے سابق گورنر کمنم راج شیکھرن، راجیہ سبھا کے رکن سریش گوپی اور کے جے الفانسو اور دیگر لیڈروں نے بھی اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔