اردو

urdu

ETV Bharat / city

معذور ںظام انصاری سڑک کے راستے حج کے لیے روانہ - گوہاٹی

گوہاٹی کے 60 سالہ محمد نظام انصاری اتوار کے روز نگاؤں ضلع کے پورنی گوڈاون میں واقع تاریخی مسجد سے مکہ روانہ ہوئے۔

Disabled Nizam Ansari leave for Hajj by road from guwahati
معذور ںظام انصاری سڑک کے راستے حج کے لیے نکلے

By

Published : Mar 8, 2020, 8:11 PM IST

سفر شروع کرنے سے پہلے انہوں نے خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ 'میں جسمانی طور پر معذور ہوں جس کی وجہ سے میں نے سعودی عرب کے شہر مکہ مدینہ جانے والے راستے پر تین پہیہ بائک کے ذریعہ حج پر روانہ ہوا ہوں۔'

معذور ںظام انصاری سڑک کے راستے حج کے لیے نکلے

انہوں نے کہا کہ 'گوہاٹی کے بعد مغربی بنگال کے کوچ بہار کے راستے، وہ دہلی، پنجاب کے راستے سے پاکستان جائیں گے۔ وہاں سے میں افغانستان، ایران، یمن، ترکی، عراق کے راستے سعودی عرب پہنچ کر حج ادا کروں گا۔

ہوائی سفر کے بجائے سڑک کا راستہ منتخب کرنے کے بارے میں، انصاری نے کہا کہ میں پیشے سے درزی ہوں۔ میں گاؤں سے گاؤں جاکر سلائی مشین کی مرمت کرتا ہوں۔ میری دلی خواہش تھی کہ میں سڑک کے ذریعہ حج کو جاؤں۔ مکہ مدینہ پہنچنے سے پہلے، میں راستے میں موجود تمام مقدس مقامات پر رک کر نماز پڑھوں گا۔ جو ہوائی جہاز کے ذریعے جانے کی وجہ سے ممکن نہیں ہوگا۔ جس کے لئے میں سڑک کے راستے جارہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں مکہ پہنچ جاؤں گا اور ہندوستان میں امن و سلامتی کے لئے دعا کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں تمام لوگوں کے لئے دعا گو ہوں تاکہ میں محفوظ حج ادا کرسکوں۔ تاہم ، انصاری نے مختلف ممالک کی سرحد عبور کرتے ہوئے درپیش رکاوٹوں کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ مقامی لوگوں نے اللہ سے دعا کی ہے کہ وہ انصاری کی اس خواہش کو پورا کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details