اردو

urdu

ETV Bharat / city

ناگالینڈ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پُرامن مظاہرہ - ناگالینڈ

ناگالینڈ کے دیمہ پور شہر میں اسامیا طبقے نے دیمہ پور نام گھر احاطے میں شہریت ترمیمی قانون(سی اےاے)کے خلاف دھرنا دیا اور مظاہرے کیے۔

ناگالینڈ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پُرامن مظاہرہ
ناگالینڈ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پُرامن مظاہرہ

By

Published : Dec 23, 2019, 4:49 PM IST

دیمہ پور اسامیا طبقے کے ذریعہ منعقد اس احتجاجی مظاہرے میں اوپری اور نچلے آسام کے اسمیا طبقے سمیت براک وادی کے مختلف مذہبی طبقوں کے لوگ بڑی تعداد میں شامل ہوئے۔انہوں نے پارلیمنٹ کے ذریعہ پاس کئے گئے سی اے بی کو امتیازی سلوک کرنے والا بتاتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے نام گھر میں روایتی کیرتن ڈھول اور جھانجھ کی تھاپ کے ساتھ اسامیا دعا کی۔انہوں نے وزیراعظم نریندرمودی سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کو کہا۔وہ سی اےاے میں پیش نکات کی بہتر سمجھ رکھتے ہیں اور یہ پورے شمال مشرق اور آسام کے لیے نقصاندہ ہے۔

دیمہ پور نام گھر ٹرسٹ بورڈ کے سکریٹری دیپ بورکوتوکی نے نامہ نگاروں سے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ دیمہ پور کا اسامیا سماج اور ناگالینڈ میں رہنے والا طبقہ سی اےاے کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے جمہوری حقوق کا استعمال کرکے اس کےخلاف احتجاج کررہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details